حیدرآباد۔21۔اپریل(اعتماد نیوز)آج محبوب نگر میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ میں راہول گاندھی کے خطاب سے قبل مختلف کانگریس قائدین جن میں سے مرکزی وزیر جئے پال ریڈی ‘اور سابق ریاستی وزیر و کانگریسی امیدوار حلقہ اسمبلی گدوال نے خطاب کیا۔ جئے پال ریڈی نے کہا کہ
راہول گاندھی شائستہ مقرر ہیں جو کبھی اشتعال انگیزی نہیں کرتے۔ اور وہ خواتین ‘اور نوجواب طبقہ کی ملک بھر میں سب سے زیادہ نمائندگی کرتے ہیں۔اور ٹی آر ایس پارٹی ایک چلر دکان ہے۔ واضح رہے کہ جئے پال ریڈی اس مرتبہ محبوب نگر حلقہ پارلیمنٹ سے امیدوار ہیں۔اس سے ان سے قبل گدوال کے امیدوار ڈی کے ارونا نے راہول گاندھی کا خیر مقدم کیا۔